خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی، سکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی،11 طالبات جاں بحق

استنبول: (ملت+اے پی پی)ترکی میں نجی سکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں11 طالبات اور ایک استانی جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئیں۔ترک حکام کے مطابق واقعہ جنوبی صوبے ادانا کے ایک ہاسٹل میں پیش آیا۔ٹی فوٹیج میں 3 منزلہ عمارت کو آگ کے شعلوں میں لپٹا دیکھا جا سکتا ہے۔ادانا کے علاقائی گورنر نے اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں ایک استانی اور 11 طالبات جان بحق جبکہ 22 زخمی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آگ صبح کے وقت اچانک لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی ،جس پر 3 گھنٹوں بعد قابوپایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔دوگان نیوز ایجنسی کے مطابق جان بحق ہونے والی طالبات کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے، ان کی عمریں11سے 14 سال تھیں۔آتشزدگی کی وجہ سے دوسری اور تیسری منزل میں طالبات راستہ نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئیں ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔