خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی، فوجی آپریشن جاری،14 دہشتگرد ہلاک

ترکی، فوجی آپریشن جاری،14 دہشتگرد ہلاک

استنبول: (ملت آن لائن+اے پی پی) ترکی میں جاری فوجی کاروائی کے دوران 14 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک کو زندہ حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ضلع آعری میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریش کے نتیجہ میں 14 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک کو زندہ حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق ، اس آپریشن میں 2 ترک فوجی بھی شہید ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں پیش قدمی جاری ہے جس میں ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔