خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی، 28 منتخب میئرز کی برطرفی کے بعد ہنگامے شروع ہوگئے

استنبول ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے کے کرد اکثریتی قصبوں کے 28 منتخب میئرز کو برطرف کرنے کے ردعمل میں ہنگامے شروع ہوگئے۔ برطرف کئے جانے والے میئرز کی جگہ حکومت نے اپنے با اعتماد میئرز کو تعینات کیا ہے۔ ترکی کے نجی خبر رساں ادارے کے مطابق سورک میں سٹی ہال کے باہر موجود 200 مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا ، متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے