خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی:بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ٹیچرکو 508سال قید کی سزا

انقرہ :(اے پی پی) ترکی میں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ٹیچر کو 508 سال کی قید کی سزا سنا دی گئی۔ ترکی میں اسکول ٹیچر کی جانب سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے پرملزم کو سیکڑوں برس کی سزا سنائی گئی،عدالت نے 54 سالہ شخص کو مجرم قرار دے دیا،استاد پر الزام تھا کہ انھوں نے کم سے کم دس بچوں کو نشانہ بنایا۔ ترکی کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مجرم کوئی بھی ہو،وہ سزا سے بچ نہیں سکتا، اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذہبی اسکول کے ٹیچر کا معاملہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے،واضح رہے کہ اسکول کے ٹیچر کا تعلق حکمران جماعت سے بتایا جا رہا ہے۔