استنبول(اے پی پی) استنبول میں 2 خواتین نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر رکنے والی اہلکاروں کی بس پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی، دونوں جھڑپ میں ماری گئیں۔ انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے پولیس بس کو نشانہ بنایا، دونوں حملہ آوروں کا تعلق جنگجو گروپ (ڈی ایچ کے پی سی) سے بتایا جاتا ہے۔ ادھر آئی کے جنوبی صوبے مردین کے ضلع در گیٹ جو شام کی سرحد کے قریب ہے میں جھڑپ میں 3 ترک فوجی اور 10 کرد باغی ہلاک ہوگئے۔