خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی ،اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

انقرہ(آئی این پی)ترکی کے دارلحکومت انقرہ کے اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقع ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے اسپتال میں پیش آیا۔میڈیکل اسٹور میں کام کرنے والے انور نے جھگڑے پر پستول نکالا اور اپنے چار ساتھیوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے تین افراد موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔اور چوتھا اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔