خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی ،دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے فوجی جاں بحق ، 6 زخمی

انقرہ:(اے پی پی)ترکی میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک فوجی جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ ترک میڈیا کے مطا بق ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں علیحدگی پسند تنظیم کے دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک عمارت میں تلاشی کے دوران دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گیا ہے۔ حکامکے مطابق آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے بعد 4 کمروں پر مشتمل غار کی تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے مختلف سائز کے اسلحے، ایمونیشن اور دیگر حیاتی اشیاء کو تحویل میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ مشرقی اور جنوب مشرقی اناطالیہ کے علاقے میں آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے۔آپریشنوں کے دوران ضلع دیار باقر کی تحصیل لیجے میں 6، ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں 5، شرناک میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ ایک دہشت گرد نے سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کی ہے۔دوسری طرف امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم پی کے کے کے لیڈروں کے ساتھ براہ راست رابطے میں نہیں ہیں وہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔