خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی اوراسرائیل کاسفارتی تعلقات بحال کرنے پراتفاق

روم :(اے پی پی) ترکی اور اسرائیل نے 5 سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے سے اتفاق کیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ روم کے موقع پر ان کے ہمراہ آنے والے ایک حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ رترکی اوراسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا سمجھوتہ طے پا گیاہے اور صرف رسمی اعلان کرنا باقی ہے۔فوری طور پر اسرائیلی حکومتی عہدیدار کے تازہ بیان پر ترک وزارت داخلہ کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان 2010ء میں اس وقت تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے جب اسرائیل نے ترکی کی طرف سے محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے امدادی سامان سے لدے بحری جہاز پرحملہ کرکے 10 ترک رضا کاروں کو شہید اور پچاس سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔