خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی اورامریکا داعش کیخلاف مشترکہ آپریشن کیلئےتیارہیں: طیب

صدراردوغان کاحیرت انگیزاقدام،

انقرہ (آئی این پی) ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ چین میں جی ٹوینٹی کے اجلاس کے دوران ملاقات میں ان کے امریکی ہم منصب براک اوباما نے جنگجوؤں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی تجویز پیش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کسی کارروائی سے ترکی کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ ترک صدر کا رقہ کے بارے میں بیان ترک ذرائع ابلاغ میں نشر کیا گیا ہے تاہم امریکا کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ گزشتہ ماہ ترکی نے شام میں آپریشن کا آغاز کیا تھا جس میں داعش اور کرد باغیوں دونوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔