خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی اوریورپی یونین میں کشیدگی میں اضافہ

برسلز:(اے پی پی) پناہ گزینوں سے متعلق معاہدے کے بعد ترکی اور یورپی یونین میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں سفارتی ذرائع نے بتایا کہ تازہ کشیدگی کا تعلق ترکی میں یورپی یونین کے مشن کے سربراہ ہنس یورگ ہابرس کی ایک رپورٹ سے ہے۔ اس رپورٹ میں ہابرس نے پناہ گزینوں سے متعلق معاہدے کے دوران ترکی کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ان دنوں ترک شہریوں کے یورپی یونین میں ممکنہ طور پر ویزہ فری داخلے کا موضوع متنازعہ بنا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں یورپی یونین نے ترک حکومت سے 72 شرائط پوری کرنے کے لیے کہا ہے۔