خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی اور اسرائیل کے درمیان 6 سال کے وقفے کے بعد مذاکرات کا آغاز

-نقرہ (ملت +آئی این پی )ترکی اور اسرائیل کے درمیان 6 سال کے وقفے کے بعد مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی اور اسرائیل کے درمیان 2010 کے بعد پہلی بار انقرہ میں وزارت خارجہ کے سیکریٹریوں کی سطح پر سیاسی مذاکرات عمل میں آئے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان 1987 سے شروع ہونے والے سیاسی مذاکرات 2010 میں منقطع ہو گئے تھے لیکن 6 سال کے وقفے کے بعد 2016 میں ہونے والی مطابقت کے تحت ان مذاکرات کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ دونوں ممالک کے وفود کے مابین ہونے والے مذاکرات میں مشرق وسطی کی صورتحال ، توانائی ،اقتصادیات ،ثقافت اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کرنے پر اتفاق رائے ظاہرکیا گیا ۔ترکی اور اسرائیل کے تعلقات کی علاقائی استحکام اور سلامتی کے لحاظ سے اہمیت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔سیاسی مذاکرات کے آغاز سے ہر شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے اور دو طرفہ دوروں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس دائرہ کار میں وزیر ثقافت اور سیاحت نبی عاوجی آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے ۔