خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی اور روس کے درمیان سسٹم کو آسان بنایا جائے، اسمائیل قہرمان

ترکی

ترکی اور روس کے درمیان سسٹم کو آسان بنایا جائے، اسمائیل قہرمان

استنبول(ملت آن لائن) ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر اسمائیل قہرمان نے کہا کہ 2019 ء کو ترکی اور روس کے درمیان سیاحت اور ثقافت کا سال قرار دیا گیا ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان ویزے کے سسٹم کو آنے والے برسوں میں آسان بنایا جائے گا۔استتنبول میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں روسی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے دوران ویزے کے سسٹم کو آسان بنایا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ برس سیاحت کی غرض سے ترکی آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد چار میلین سے تجاوز کر گئی ہے اورامید ہے کہ 2019 ء کو ترکی اور روس کے درمیان سیاحت اور ثقافت کا سال قرار دیا گیا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ اس سال کی مناسبت سے ہم دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے متمنی ہیں۔انھوں نے ماسکو میں ٹرکش کلچر سینٹر قائم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔انھوں نے بتایا کہ روسی ہم منصب وولوڈون 2018 میں روسی پارلیمانی نمائندوں کے ہمراہ ترکی کا دورہ کریں گے۔نھوں نے بتایا کہ گزشتہ برس سیاحت کی غرض سے ترکی آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد چار میلین سے تجاوز کر گئی ہے اورامید ہے کہ 2019 ء کو ترکی اور روس کے درمیان سیاحت اور ثقافت کا سال قرار دیا گیا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ اس سال کی مناسبت سے ہم دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے متمنی ہیں۔