خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی: برطرف، گرفتارافراد کی تعداد 60ہزار سے تجاوز

ترکی: (اے پی پی) ترکی میں ناکام بغاوت کے الزام میں برطرف،گرفتار یا زیر تفتیش افراد کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ استنبول میں صدر طیب اردوان کے ہزاروں حامیوں نے بغاوت کے خلاف ریلی نکالی اور سڑکوں پر مارچ کیا ۔ ترکی کی پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران ایمرجنسی کی تحریک کے حق میں 346 اور مخالفت میں 115 ووٹ ڈالے گئے۔ صدر طیب اردوان نے گزشتہ روز ملک میں 3ماہ ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا ۔ ترکی کے مختلف شہروں میں صدر طیب اردوان کے ہزاروں حامی ریلیاں نکال رہے ہیں۔ناکام بغاوت کے خلاف استنبول میں ہزاروں افراد سڑکوں پرنکلےاور باسفورس پُل تک مارچ کیا۔ ریلی کے شرکا نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔