خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی بے نظیر خصوصیات کا مالک ملک ہے، اردوان

انقرہ: (ملت+اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی بے نظیر خصوصیات کا مالک ملک ہے۔ استنبول تزلاصدف شپ یارڈ میں جہاز کی روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں اور کونسا ایسا ملک ہے جسے ترکی جیسے مسائل کا سامنا ہو لیکن اس کے باوجود وہ اقتصادی قوت بن گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں سے ہمارا غم و غصہ بڑھتا ہے لیکن ان کارروائیوں سے ہماری دہشت گردی سے متعلق پالیسی ہر گز متاثر نہیں ہوتی ہے،ہم نے ابتک ترکی پر بھروسہ کرنے والوں کو نہ کبھی شرمندہ کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔ ترکی کی اسی خصوصیت کی وجہ سے عالمی سرمایہ کار وں نے ترکی میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیا ہے۔