خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی: داعش سے تعلق کے الزام میں 100 افراد گرفتار

ترکی: داعش سے تعلق کے الزام میں 100 افراد گرفتار
انقرہ: (ملت آن لائن) ترک پولیس نے دارالحکومت انقرہ میں انسداد دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کے دوران 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا، ان پر شبہ ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے نے ترک نیوز ایجنسی اناتولو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ترک دارالحکومت انقرہ میں 1500 سے زائد پولیس اہلکاروں نے شہر کے 250 مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 101 افراد کو گرفتار کر کے دستاویزات اور دیگر مواد اپنی تحویل میں لے لیا۔