انقرہ(اے پی پی) ترکی میں داعش کی جانب سے داغا جانے والا راکٹ برطانوی صحافی کے سر کے اوپر سے گزر گیا۔ حملے میں بچے سمیت دو افراد مارے گئے۔ مقامی میڈیا کا رپورٹر شام سے متصل ترکی کے سرحدی شہر کیلیس میں رپورٹنگ کر رہا تھا، اسی دوران داعش کی جانب سے ایک میزائل داغا گیا، جو رپورٹر اور کیمرا مین کے اوپر سے گزرااور دونوں بال بال بچ گئے۔ حملے میں چار سال کے بچے سمیت دو افراد جان سے گئے، اس سے قبل اسی قصبے میں داعش نے 7میزائل فائر کیے تھے۔