خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی سےفرارہونےوالے8 باغی فوجیوں کا یونان میں ٹرائل

ایتھنز: (اے پی پی) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے پڑوسی ملک یونان فرار ہوجانے والے 8فوجیوں کے خلاف جمعرات کو مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ان کے خلاف یونان میں غیر قانونی داخلے کے الزام میں مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔وہ گذشتہ ہفتے کے روز فوجی ہیلی کاپٹر پر یونان کے شمالی شہر الیگزینڈرو پولس پہنچے تھے اور انھیں خطرناک صورت حال سے دوچار ہونے کے اشارے دینے پریونانی حکام نے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دی گئی تھی۔اب ان کے خلاف اسی شہر میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔اگر وہ قصور وار قرار پائے جاتے ہیں تو انھیں 5 پانچ سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ان کے ایک وکیل ایلیا میناکی کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں میں 2 کمانڈر ،4کپتان اور 2 سارجنٹ ہیں۔انھیں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد اپنی اور اپنے خاندان والوں کی جانوں کا خطرہ لاحق تھا۔انھوں نے اپنی ترکی بے دخلی کو روکنے کے لیے یونان میں سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔یونانی حکام ان کی درخواست پر اگست کے اوائل میں غور کریں گے اور اس کے بعد ان کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ترک حکام کا کہنا ہے کہ اگرانھیں ترکی واپس بھیجا جاتا ہے تو ان کے خلاف منصفانہ انداز میں مقدمہ چلایا جائے گا۔