خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی سے تعلقات مکمل بحال ہو چکے ہیں، پیوٹن

ترکی سے تعلقات مکمل بحال ہو چکے ہیں، پیوٹن
ماسکو:(ملت آن لائن) روس اور ترکی کے باہمی تعلقات مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ مقامی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کے جنوبی شہر سوچی میں ترک صدر رجب طیّب اردوآن کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہی۔ ترک صدر سرکاری دورے پر سوچی پہنچے جہاں دونوں صدور کی ملاقات صدارتی رہائشگاہ میں ہوئی۔ واضح رہے کہ ماسکو اور انقرہ کے تعلقات 2015ء کے اواخر میں انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔