خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی: شادی کی تقریب پرخودکش حملےکیخلاف ہزاروں افراد کی ریلی

استنبول: (اے پی پی) استقلال اسٹریٹ میں ہزاروں افراد نے شادی کی تقریب پر خودکش حملے کے خلاف ریلی نکالی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگاتے رہے۔ دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے بتایا کہ غازی عنتب شہر میں شادی کی تقریب میں خود کش حملہ بارہ سے چودہ سال کے لڑکے نے کیا۔ انہوں نے دھماکے کا الزام شدت پسند تنظیم داعش پر عائد کیا۔ صدر اردوان نے بتایا کہ حملے میں پچاس افراد ہلاک ہوئے۔غازی عنتب میں شادی کی تقریب کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب باراتی گلی میں رقص کر رہے تھے۔