خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی صاف ماضی کا حامل ملک ہے، صدر رجب طیب

ترکی صاف ماضی کا حامل ملک ہے، صدر رجب طیب
استنبول :(ملت آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی مخالف کوششوں میں مصروف حلقوں کو ماضی کی طرح ایک بار پھر حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ترکی مغربی سامراجیوں کے مقابلے میں ایک پاک دامن ماضی کا حامل ملک ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ” انقرہ کے بہترین” ایوارڈ تقریب سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک ترکی کی شرح نمو 7 فیصد کے لگ بھگ ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ترک معیشت کی شرح نمو پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سن 2005 کے اوائل میں روزگار کے مواقع کو 6 ملین سے 28 ملین تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ترکی مخالف چالوں کے باوجود ٹورزم کی آمدنی امسال 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے، ترکی مخالف مہموں کے باوجود ابھی بھی اپنے پاؤ ں پر کھڑے ترکی اور ترک اقتصادیات کی موجودگی پر زور دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ترکی کی ترقی کو دہشت گردی کے ساتھ نہیں روکا جا سکتا۔ صدر اردوان نے کہا کہ ترکی مخالف کوششوں میں مصروف حلقوں کو ماضی کی طرح ایک بار پھر حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔صدر نے کہا کہ موجودہ خوشحالی کی سطح کے ماضی کی سامراجیوں کا نتیجہ ہونے والے مغربی ملکوں کے بر رکس ترکی ایک پاک دامن ماضی کا مالک ہے۔ انھوں نے کہا ہم رفتہ رفتہ ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ ان لوگوں کے وسائل ایک دن ختم ہو جائیں گے ، پھر ان کی ترقی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو جائے گا۔