انقرہ ۔ 20 مارچ (اے پی پی) ترکی میں انقرہ حملے میں ملوث 5 افراد کوجیل بھیج دیا گیاہے۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک سیکورٹی فورسز نے 13 مارچ کو انقرہ حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں 9 افراد گرفتار کیا تھا جن میں سے چار کو رہا کر دیا گیا تھاجبکہ 5کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے ۔عدالت نے گرفتار شدگان پر غداری ،آئین شکنی اور اقدام قتل کے مقدمات درج کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔