خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے

انقرہ(آئی این پی)ترکی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترکی میں ہوئے ایک بم حملے میں 3 فوجی مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی کے مشرقی صوبے میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ ترکی کے کرد اکثریتی جنوب مشرقی علاقوں میں ترک فورسز اور علیحدگی پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوں کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ ان جھڑپوں کا آغاز گزشتہ برس ترک حکومت اورپی کے کے کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ٹوٹنے کے بعد شروع ہوا تھا۔