خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے4کردباغی ہلاک،10زخمی

استنبول(آن لائن)ترکی کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے چار مشتبہ کرد باغی سے ہلاک ہوگئے ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق دیابکر صوبے کے ضلع ساریکمیش میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،باغیوں کے بارے میں قیاس ہے کہ ان کے تعلق کردستان ورکرز پارٹی سے تھا۔استنبول کے گورنر کے مطابق زخمیوں میں پانچ فوجی اہلکار اور تین شہری شامل ہیں۔تاحال اس دھماکے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی۔وزارت داخلہ کے مطابق ساریکمیش میں اس وقت دھماکہ ہوا کہ جب ایک چوری شدہ گاڑی میں دھماکہ خیز مواد لادا جارہا تھا اور وہ ’قبل از وقت پھٹ گیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والے عام شہری ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دیاربکر شہر میں بھی سنی گئی ہے۔واضح رہے ترکی میں حالیہ چند ماہ میں کئی دھماکے ہوئے ہیں جن کی ذمہ داری خود کو دولت اسلامیہ کہلوانے والی شدت پسند تنظیم یا کرد جنگجوؤں پر عائد کی جاتی ہے۔کرد تنظیم پی کے کے ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں کرد آبادی والے علاقوں کی خودمختاری کا مطالبہ کرتی ہے۔اس سے قبل جمعرات کو ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں عسکری تنصیبات کے قریب ایک کار بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔