انقرہ ۔ (اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی حمایت میں ملوث بلدیات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترک خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے جلد خاتمے کے بعدعلاقے میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں دہشت گردوں کی حمایت میں ملوث بلدیات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔نائب وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شام مذاکرات کے نتیجے میں امن و امان اور فائر بندی بحال کرنے میں مدد ملے گی۔انھوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج کی شام میں آپریشن کرنے اورکوئی اقدام اتھانے سے گریز کریں گے جو شام کی سالمیت کے خلاف ہو ،البتہ اگر ہماری حدود میں کوئی غیر قانونی حرکت ہوئی تو اس کا جواب ضروردیا جائے گا۔