خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی میں پہلی انسان دوست کانفرنس

استنبول: (اے پی پی) جنگوں اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ترکی میں پہلی انسان دوست سربراہی کانفرنس ہو رہی ہے ، کانفرنس میں ساٹھ سے زیادہ ممالک کے سرابراہان مملکت ، فلاحی ادارے اور سرکردہ افراد شرکت کریں گے ۔ اقوم متحدہ کے زیر اہتمام پہلی انسان دوست سربراہی کانفرنس میں جنگوں اور ماحولیات کی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے پر غور کیا جائے گا ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً چھ کروڑ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ ساڑھے 12 کروڑ افراد کو تعاون اور تحفظ کی ضرورت ہے ۔ مختلف ممالک کی جانب سے انسانی بنیادوں پر دیے جانے والے حقیقی مالی تعاون اور مالی وعدوں کے درمیان تقریباً 15 ارب ڈالر کا سالانہ فرق ہے ۔ ادھر ترک صدر طیب اردوگان نے عالمی تعاون کے نظام کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے بوجھ کو اٹھانے کے لیے نیا طریقہ کار وضع کیا جائے ۔