خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی میں کریک ڈاون جاری،30 گورنرزسمیت ہزاروں سرکاری ملازمین برطرف

انقرہ (آئی این پی ) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد کریک ڈاون جاری،30 گورنرز سمیت ہزاروں سرکاری ملازمین برطرف، عدالت نے غداری کے الزام میں گرفتار26 فوجیوں کا ریمانڈ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ناکام بغاوت کے بعد ترک حکام نے آٹھ ہزار پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا تھا جبکہ عدلیہ اور 6 ہزار فوجیوں کے علاوہ131 اعلیٰ فوجی افسروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا ۔ کسی بھی شورش کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس کے خصوصی دستوں کے اٹھارہ سو اہلکاروں کو استنبول میں تعینات کیا گیا تھا۔ناکام بغاوت کے بعد باغیوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔ بغاوت کی سازش میں شامل 30گورنرز سمیت ہزاروں سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا گیا، جبکہ عدالت نے غداری کے الزام میں گرفتار26 فوجیوں کا ریمانڈ بھی دیدیا ہے۔