خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی میں ہم جنس پرستوں کی ریلی

استنبول:(اے پی پی) ترکی کے دارالحکومت میں ہم جنس پرستوں کی جانب سے نکالی گئی ریلی کو روکنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہم جنس پرستوں نے ریلی نکالی جس کو روکنے کے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ریلی میں شریک افراد منتشر ہوگئے جب کہ 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 2003 سے ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہم جنس پرستوں کی جانب سے ریلی نکالی جاتی ہے تاہم اس بار سیکیورٹی خدشات کے باعث استنبول کے گورنر نے ریلی پر پابندی عائد کردی تھی۔