خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی ٹی ایف۔ایکس لڑاکا طیاروں کو 2023 میں تیار کر لے گا، وزیر دفاع

ترکی ٹی ایف۔ایکس لڑاکا طیاروں کو 2023 میں تیار کر لے گا، وزیر دفاع
لندن:(ملت آن لائن) ترک وزیر دفاع نورالدین جانیک لی کا کہنا ہے کہ ہم جنگی طیارے X ۔TFکو 2023 ء میں زیر استعمال لانے کا ہدف رکھتے ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر دفاع نورالدین جانیک لی نے وزیر اعظم بن علی یلدرم کے ہمراہ دورہ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایف۔ ایکس ایک اہم منصوبہ ہے جسے ہم ممکنہ حد تک قلیل مدت کے اندر 2023 ء تک عملی جامہ پہنائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی تاخیری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایس۔ 400 میزائل نظام کے 2019 ء میں ترکی آنے کا معاملہ حتمی شکل اختیار کر چکا ہے۔