خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی: پولیس اسٹیشن پر کاربم حملہ3افراد ہلاک

ترکی:(آئی این پی)ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ ترکی کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی صوبے وان میں ہونے والے کار بم دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد تین ہوگئی، اس حملے میں ایک پولیس اسٹیشن کونشانہ بنایاگیا تھا۔ حملے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔