خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی: پولیس ہیڈ کوارٹرز پردھماکہ،9افراد ہلاک،درجنوں زخمی

انقرہ:(اے پی پی) ترکی ایک بار پھر دہشتگردی کا نشانہ بن گیا، صوبے سرنیک میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کہ ترکی کے صوبے سرنیک میں دہشتگردوں نے پولیس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔ بارود سے بھری کار عمارت سے ٹکرادی گئی جس کے نتیجے میں نوافراد ہلاک ہوگئے ،درجنوں افراد زخمی بھی ہوگئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں خاصی چہل پہل تھی۔ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حالیہ دنوں میں ترکی میں دہشتگردی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ چند روز پہلے شادی کی ایک تقریب میں دھماکے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حکام نے سرنیک دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔