خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی: کاربم دھماکہ ایک شخص ہلاک 16زخمی

استنبول : (اے پی پی) ترکی میں کار بم دھماکے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ 16زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے مردین میں ہونے والے کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 16زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی طبی امداد جاری ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات موجود ہیں ۔ یہ دھماکہ مردین کے اہم علاقے میں موجود گورنر ہاؤس کی عمارت کے باہر پیش آیا ۔ اس دھماکے نتیجہ میں ہلاک ہونے والا شخص ایک ٹرک ڈرائیور تھا جبکہ زخمی ہونے والوں میں 5سویلین جبکہ 11حکومتی اہلکار تھے ۔