خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی کافوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ، بریگیڈیئرجنرل سمیت 7 افرادہلاک

انقرہ : (اے پی پی) ترکی کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر بحیرہ اسود کے قریب ساحلی علاقہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ ترک میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ترک فوج کا ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر پر 2 کرنل اور 4 خواتین کے علاوہ بچے بھی سوار تھے۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے مطابق خراب موسم حادثہ کا باعث بنا۔ ترک فوجی افسر عید کے موقع پر فوجی چوکی پر موجود فوجیوں سے ملاقات کیلئے گئے تھے۔