خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی کا جدید روسی میزائل خریدنے کا فیصلہ

ترکی کا جدید روسی میزائل خریدنے کا فیصلہ

ترکی کا جدید روسی میزائل خریدنے کا فیصلہ

انقرہ(ملت آن لائن) ترکی نے 2020ء تک جدید روسی میزائل ایس 400 کی 2 بیٹریاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس دفاعی معاہدے کو دونوں ملکوں نے 29 دسمبر کو حتمی شکل دی ہے۔ ایس فور ہنڈرڈ روسی میزائل زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، اس کی پہلی ترسیل 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں عمل میں آئے گی۔ اس دفاعی ڈیل کے تحت روس اور ترکی مشترکہ طور پر میزائل سازی کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے۔ اس میزائل نظام کا انتظام ترک ماہرین کے ہاتھوں میں ہو گا۔

……………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…کیا آپ جانتے ہیں ترک صدر رجب طیب اردوغان کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟

لاہور: (ملت آن لائن) 63 سالہ اردوغان اے کے پارٹی کے قیام کے ایک سال بعد سنہ 2002 میں اقتدار میں آئے۔ وہ 11 سال تک ترکی کے وزیر ا‏‏عظم رہے اور پھر سنہ 2014ء میں ملک کے پہلے براہ راست صدر منتخب ہوئے۔ طیب رجب اردوغان سنہ 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں اسلامی حلقوں میں سرگرم نجم الدین اربکان کی ویلفیئر پارٹی کے رکن رہے۔ سنہ 1994 سے 1998 تک فوج کی جانب سے اقتدار حاصل کرنے تک وہ استنبول کے میئر رہے۔ سنہ 1998 میں ویلفيئر پارٹی پر پابندی ‏‏عائد کر دی گئی۔ اگست سنہ 2001 میں عبداللہ گل کے اتحاد میں ’اے کے پی‘ کا قیام عمل میں آیا۔ سنہ 2003-2002 میں اے کے پی نے پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی اور اردوغان کو وزیر اعظم بنایا گيا۔ اردوغان سنہ 2014 میں براہ راست انتخابات کے ذریعے ملک کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔ ان کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 12 ہزار 991 ڈالرز ہے جو لگ بگ 14 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔