خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی کشمیریوں کی مدد کیلئے آگے آگیا، دبنگ اعلان کر دیا

ترکی کشمیریوں

ترکی کشمیریوں کی مدد کیلئے آگے آگیا، دبنگ اعلان کر دیا

انقرہ (ملت آن لائن) ترکی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم ،ریاستی دہشتگردی ،قتل عام ، شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی شہادتوں پر دل غمزدہ اور صورتحال پریشان کن ہے، ضروری سمجھتے ہیں کہ خطے کی کشیدگی میں جلد کمی لائی جائے،کشمیری مسلمانوں کے تحفظ ،تنازعہ کے حل کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ منگل کو ترک وزارت خارجہ ،سفارتی مشن سے کشمیرمیں ظلم و ستم پرمذمتی بیان جاری گزشتہہفتے مقبوضہ کشمیرمیں جاری شدید تشدد پر شدید تشویش ہے اور کہا ہے کہ کشمیریوں کی شہادتوں پر دل غمزدہ اور صورتحال پریشان کن ہے، شہداکے د رجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ خطے کی کشیدگی میں جلد کمی لائی جائے، تنازعات کے اثرات سے عام شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے۔ ترکی نے مطالبہ کیا کہ کشمیری مسلمانوں کے تحفظ ،تنازعہ کے حل کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔
……………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….شہباز شریف کو بڑی خوشخبری مل گئی،نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد

لاہور(ملت آن لائن) لاہورہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف آئینی طور پر دو عہدے اکٹھے رکھ نہیں سکتے، وزیراعلی شہباز شریف ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کےشریک چیئرپرسن بھی ہیں، اس طرح انہوں نے اپنے اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں وہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اہل نہیں رہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میاں شہباز شریف کو وزارت اعلی سے نااہل قرار دے، کیس کا فیصلہ سنانے تک انہیں وزیراعلی کی حیثیت سے کام کرنے سے روکے۔ ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔