خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی کی داعش کے جنگجووں پر فضائی کارروائی،درجنوں شہری زخمی

کلیز:ترکی نے شام کے سرحدی شہر کلیز میں داعش کے جنگجووں پر فضائی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، جس میں دو درجن کے قریب شہری زخمی ہوگئے۔ ترکی نے شام کے داعش کے زیر قبضہ شہر پر فضائی کارروائی کی، اس شہر میں ایک لاکھ پناہ گزین آباد ہیں جنہیں داعش کے جنگجووں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ کارروائی کے دوران کئی شہری اپنے آبائی گھر بار چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ اب تک فضائی کارروائی میں دو درجن کے قریب شہری زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب داعش کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شہر پر دوبارہ قبضے کا دعویٰ کیا ہے،ترکی ، شامی صدر بشارالاسد کا سخت مخالف ہونے کے باوجود داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔