خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی کےخدشات کوسمجھتے ہیں:امریکی دفترخارجہ

واشنگٹن : (اے پی پی) امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے خدشات کو سمجھتے ہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں یومیہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے خدشات کو سمجھتے ہیں اور شام میں کردوں کے لیے نیم خود مختار علاقہ تشکیل دینے کی حمایت نہیں کرتے۔انھوں نے کہا کہ امریکی حکام کے پی وائے ڈی کی ساتھ روابط کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ان کے خود مختاری کے مطالبات کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں۔ یہ مذاکرات کردی قوتوں کی ساتھ تعاون کا خواہشمند ہونے کا مظہر ہیں۔ ہم یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ انھیں کس چیز کی ضرورت ہے اور انھیں کس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم ان کے خود مختاری کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پرامریکن مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ گہرے روابط قائم کیے ہوئے ہیں۔شمالی شام میں کردوں سے متعلق ان کے خدشات سے آگاہ ہیں۔ ہم نے کردوں کے خود مختار علاقے سے متعلق اپنے واضح موقف سے ترکی کو آگاہ کر دیا ہے۔کردوں کو داعش سے خالی ہونے والے علاقوں پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے۔