خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی کےلیے یورپی یونین کےدروازے بند کرناسنگین غلطی ہوگی، یورپی کمیشن

برسلز: (اے پی پی) یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود یْنکر نے آسٹریا کی جانب سے ترک حکومت کے ساتھ یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے مذاکرات معطل کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے خبردارکیا کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ سنگین غلطی ہو گی۔ جرمنی کے پبلک براڈکاسٹراے آرڈی سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ترکی کو یہ تاثر دیتا ہے کہ یورپی یونین تْرکی کو قبول کرنے پر تیار نہیں، تو ان کے خیال میں یہ خارجہ پالیسی کی ایک بہت بڑی غلطی ہو گی۔ تاہم ان کاکہنا تھا کہ ترکی موجودہ صورتحال میں یورپی یونین کا رْکن نہیں بن سکتا۔