خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی کے شہراستنبول میں دھماکا، 5 افراد زخمی

استنبول: (اے پی پی) ترکی کی شہر استنبول میں بس اسٹاپ کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بم دھماکے میں پولیس بس کو نشانہ بنایا گیا ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ دھماکے کے وقت بس اسٹاپ کے قریب شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ترکی اور کرد باغیوں کے درمیان امن معاہدہ ختم ہونے کے بعد باغیوں کے دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔