خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی :گورنر ہائوس کے باہر دھماکہ ، دو افراد جاں بحق

استنبول: (ملت+اے پی پی) ترکی کے شمالی شہر آدانا میں آج صبح ہوئے ایک دھماکے کی وجہ سے کم ازکم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس کار بم دھماکے میں ایک سرکاری عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ آدانا کے گورنر نے صحافیوں کو بتایا کہ اس پرتشدد کارروائی میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکا گورنر آفس کی پارکنگ میں ہوا۔