خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی یورپی یونین کےساتھ معاہدے کوروک سکتا ہے:اردوغان

استنبول:(آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اگر ترک شہریوں کو یورپ میں ویزا کے بغیر سفر کی اجازت نہ دی گئی تو پارلیمان پناہ گزینوں کے مسئلے پر یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو روک دے گی۔ترکی کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی کو ابھی تک وہ فنڈز بھی جاری نہیں کیے جس کا یورپی یونین نے وعدہ کیا تھا۔ دوسری جانب یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ترکی کو اس حوالے سے مزید شرائط پوری کرنا ہوں گی جس میں دہشت گردی کے قوانین میں تبدیلی بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کا مقصد یورپ میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کو روکنا ہے۔اس بات کے امکانات بڑھ رہے ہیں کہ ترک شہریوں کو یورپ میں ویزا کے بغیر سفر کی اجازت دینے کا معاملہ رواں ماہ کے آخر تک ممکن نہیں ہو گا۔اس سے قبل جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے پیر کو رجب طیب ارددغان سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ اس کے مکمل ہونے میں یہ وقت کافی نہیں ہو گا۔خیال رہے کہ ترکی بار بار متنبہ کر چکا ہے کہ اگر اس کے مطالبات کو نہ مانا گیا تو پناہ گزینوں کے مسئلے پر یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ترکی کے شہر استنبول میں پہلی عالمی انسانیت دوست سربراہ کانفرنس کے اختتام پر اردوغان کا کہنا تھا ’یہ نہیں ہے کہ کیا ہو گا، اگر دوبارہ داخلے کے معاہدے کے فریم ورک میں کوئی فیصلہ اور کوئی قانون ترکی جمہوریہ کی پارلیمان سے باہر نہیں آئے گا۔‘یورپی یونین اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق 20 مارچ تک یونان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے ایسے پناہ گزینوں کو واپس ترکی بھیج دیا جائے گا جو پناہ لینے کی درخواست نہیں دیں گے یا ان کا دعویٰ مسترد کر دیا جائے گا#/s