خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی،مسلح افواج کی فتوحات ہمارے لیے باعث فخر ہیں ، بن علی یلدرم

استنبول۔(ملت+اے پی پی)ترکی کی قومی اسمبلی کے سپیکر بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی فتوحات ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق یومِ ظفر کے موقع پر ترک مسلح افواج کے نام جاری کردہ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 30 اگست 1922ء کو حاصل کردہ فتح دراصل مظلوم اقوام کی آزادی پر یقین کو مظبوط بنانے ہی کا دوسرا نام ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 19 مئی 1919ء کو سامسن میں شروع کردہ جنگ آزادی 30 اگست کو دوملو پنار کی فتح پر منتج ہوئی۔بن علی یلدرم نے کہا کہ ہماری قوم نے تاریخ میں اپنی بہادری کے کارنامے سر انجام دیتے ہوئے آزادی حاصل کی ہے اور 15 جولائی 2016ء کو بھی انہوں نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغاوت کو ناکام بنایا ہے