خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک اور روسی صدور کی ٹیلی فون پر گفتگو

ماسکو: (ملت+اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ٹیلی فون بات چیت کی ہے۔ دونوں صدور اپنی گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورت حال کو زیر بحث لائے۔ اس گفتگو کی تصدیق ترک صدر کے دفتر سے جاری ہونے بیان میں کر دی گئی ہے۔ ترک صدر نے اپنے تین فوجیوں کی شامی جنگی طیاروں کی بمباری سے ہلاکت کے بارے میں بھی روسی صدر کو مطلع کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ روس شامی صدر بشارالاسد کا حلیف ہے۔ ایردوآن نے اپنے روسی ہم منصب پر واضح کیا کہ وہ شام کی جغرافیائی حدود اور حاکمیت کا احترام کرتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے شام میں انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی غور کیا۔