خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک اور کردز میں تصادم، 2 اہلکاروں سمیت 5 جنگجو ہلاک

انقرہ (آئی این پی )ترک فوج نے کہا ہے کہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے راکٹ لانچرز اور رائفلز سے مسلح عسکریت پسندوں نے جنوب مشرقی ترکی میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کر دیا ہے۔ عراق اور ایران کے ساتھ ملنے والی ترک سرحد پر وانے والے اس حملے کے بعد جھڑپ کے دوران دو ترک فوجی اور پانچ کرد عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ قبل ازیں ترک حکام کے مطابق جنگی طیاروں نے پیر کو رات گئے کرد باغیوں ٹھکانوں پر حملے کر کے اٹھارہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ترکی اور اْس کے حلیفوں کی جانب سے دہشت گرد گروہ قرار دیے جانے والے گروپ پی کے کے نے اپنی مسلح جدوجہد 1984ء میں شروع کی تھی۔ تب سے اب تک اس تنازعے میں 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔