خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک جنگی طیاروں کے شام کے علاقے عفرین پرحملے، 36 ہلاک

ترک جنگی طیاروں کے شام کے علاقے عفرین پرحملے، 36 ہلاک
انقرہ ۔ 03 مارچ (ملت آن لائن) شام کے شمال مغربی علاقے عفرین پر ترک جنگی طیاروں کے حملوں میں 36 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ ان حملوں میں شام کی سرکاری فوج کی حامی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی اپوزیشن تنظیم سیرئین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے ان حملوں اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔