خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک حکومت نےکردوں پرمزید حملوں کا فیصلہ کرلیا

ترک:(اے پی پی) ترک حکومت نے امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کو نظرانداز کرتے ہوئے کردوں پر مزید حملوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق امریکی حمایت یافتہ کرد ملائشیا کے پیچھے ہٹنے کے انکار پر مزید حملے کیے جائیں گے۔ ترک افواج نے شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کر رکھا ہےجبکہ پینٹاگون کے ترجمان نے ترکی کے حملوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ ترک افواج کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں دوران 61 حملے کیے ہیں تاہم یہ نہیں بتایا جاسکتا حملوں میںکس گروپ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔