خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک سپریم ملٹری کونسل کاتینوں افواج کےسربراہوں کوبرقراررکھنےکا فیصلہ

انقرہ:(اے پی پی) ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد سپریم ملٹری کونسل نے ترک آرمی چیف،نیوی اور ایئرفورس کے کمانڈرز کو عہدوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد سپریم ملٹری کونسل کا پہلا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم نے کی اور یہ اجلاس 5 گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں ترک آرمی چیف،نیوی اور ایئرفورس کے کمانڈرز کو عہدوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق ،صدر رجب طیب اردوان نے اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دیدی ،صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج کی اعلیٰ قیادت میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔