خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک صدر، وزیراعظم کے درمیان اختلافات میں اضافہ

انقرہ:(اے پی پی) ترکی کے صدررجب طیب اردگان اور وزیر اعظم احمدداؤد اوغلو کے درمیان اختلاف بڑھ گئےجبکہ وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا گیا۔ ترکی میں سیاسی بحران اپنی انتہا تک پہنچ چکا ہے۔حکمران جماعت نے آئندہ کچھ ہفتوں کے دوران پارٹی کانگریس بلانے کا اعلان کردیا۔ حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ 21 مئی کو ہونے والے پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا فیصلہ ہوگا۔ صدر اور وزیر اعظم کے درمیان اختلافات کا سبب یورپ کے ساتھ تعلقات ہیں۔ یورپی یونین نے ترکی کے شہریوں کو بغیر ویزہ کے یورپ میں داخل ہونے کی مخالفت کردی ہے۔