خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک صدرنےمسلمانوں کیلئےمنصوبہ بندی کومسترد کردیا

ترکی:(اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہناہے کہ مسلمانوں کو فیملی پلاننگ سمیت بچوں کی پیدائش کو کنٹرول کرنے کے پروگرام پرغور نہیں کرنا چاہیے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے مقامی ٹیلی ویژن پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسلم خاندان کو فیملی پلاننگ سمیت بچوں کی پیدائش کو کنٹرول کرنے کے پروگرام پرغور نہیں کرنا چاہیے بلکہ مسلمان اپنی نسل کو بڑھانے کے لیے بچوں کی پیدائش میں مزید اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلم خاندان فیملی پلاننگ کے بارے میں نہیں سوچ سکتا کیونکہ یہ خدا کا کام ہے اور کوئی بھی اس میں داخل اندازی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ ترک صدر جو خود 4 بچوں کے باپ ہیں اس سے قبل بھی ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ خواتین کے گھر کم از کم 3 بچوں کی پیدائش ضرور ہونی چاہیے۔