خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک صدرکی مغربی ممالک پرکڑی تنقید

استنبول(آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے مغربی ملکوں کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بحران سے دو چار شامی مہاجرین کے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوششوں سے زیادہ ہم جنس پرستوں اور جانوروں کی نگہداشت کو ترجیح دیتے ہیں۔ شمال مغربی ترکی میں ایردوآن نے کہا کہ مغربی تہذیب غلامی اور نو آبادیت کے دور کی عکاسی کرتی ہے۔ ترک صدر کی طرف سے مغرب مخالف یہ بیانات ایک ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب ترکی اور یورپی یونین کے مابین غیر معمولی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ یورپی یونین ترکی پر زور دے رہی ہے کہ وہ ترک باشندوں کے لیے یورپ کو ویزہ فری زون بنانے کی شرط کے طور پر اپنے انسداد دہشت گردی کے قوانین میں تبدیلی لائے۔