خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک صدر کا بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ

ترک صدر کا بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ
انقرہ:(ملت آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان نے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم بیت المقدس میں فلسطین کے لیے سفارت خانہ قائم کریں گے۔ انہوں نے ترکی کے شہر کرامان میں پارٹی کے عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترکی جلد اس قابل ہوگا کہ وہ فلسطین کے لیے بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ قائم کرسکے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمت بھی کی۔ ترک صدر نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عمل فوری طور پر ممکن نہیں کیوں کہ بیت المقدس پر قبضہ ہے ہم فی الوقت وہاں نہیں جاسکتے لیکن انشااللہ وہ دن دور نہیں جب ہم وہاں اپنا سفارت خانہ قائم کریں گے۔طیب اردگان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس سے متعلق اعلان ناقابل فہم اور صیہونی منطق سے بھرپور ہے، یہودیوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت بنائیں یہ مسلمانوں کا دارالحکومت ہے، امریکا صیہونی نواز کارروائیوں کا سلسلہ فوری بند کردے ایسا نہ ہو کہ ان اقدامات کی کہیں زیادہ قیمت چکانی پڑ جائے۔
رجب طیب اردگان نے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم بیت المقدس میں فلسطین کے لیے سفارت خانہ قائم کریں گے۔ انہوں نے ترکی کے شہر کرامان میں پارٹی کے عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترکی جلد اس قابل ہوگا کہ وہ فلسطین کے لیے بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ قائم کرسکے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمت بھی کی۔ ترک صدر نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کا عمل فوری طور پر ممکن نہیں کیوں کہ بیت المقدس پر قبضہ ہے ہم فی الوقت وہاں نہیں جاسکتے لیکن انشااللہ وہ دن دور نہیں جب ہم وہاں اپنا سفارت خانہ قائم کریں گے